Site icon Tashakur News

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفیکشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ پولیس میں آئندہ احکامات تک پولیس افسران و اہلکاروں کی تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائد:آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفیکشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ پولیس میں آئندہ احکامات تک پولیس افسران و اہلکاروں کی تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائد:آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ

کراچی(تشکُّر نیوز اسٹاف رپورٹ21,دسمبر 2023) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفیکشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ پولیس میں آئندہ احکامات تک پولیس افسران و اہلکاروں کی تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی بھی آفیسر/اہلکار کو الیکشن کا عمل مکمل ہونے تک رخصت/چھٹی نہیں دی جائیگی ماسوائے میٹرنٹی یا میڈیکل چھٹیوں کے جنکی سفارش سندیافتہ میڈیکل آفیسر کی جانب سے کی گئی ہو۔نوٹیفیکیشن میں مذید ہدایات دی گئیں ہیں کہ آنیوالے عام انتخابات کے دوران حکومت سندھ کی ہدایات کے تحت امن وامان کے حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے ضمن میں پولیس افسران و جوان ہر گز اپنے ڈیوٹی پوائنٹس/اسٹیشن کو نہیں چھوڑیں گے اور متعلقہ پوائنٹس پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔

Exit mobile version