Site icon Tashakur News

قائد آباد میں ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پر چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی

کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل ٹیم نے قائد آباد موبائل مارکیٹ میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی۔ ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق، چھاپے کے دوران ملزمان نے ایف آئی اے اور پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 872 غیر قانونی تعمیرات مسمار

چھاپہ مار کارروائی میں ایف آئی اے ٹیم کے ساتھ پولیس کی چار موبائلیں بھی موجود تھیں۔ زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

نعمان صدیقی نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک قائد آباد موبائل مارکیٹ میں سرگرم تھا، جس کی اطلاعات ملنے پر یہ کارروائی کی گئی۔

Exit mobile version