Site icon Tashakur News

کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ سندھ کو طلب کرلیا

تشکر نیوز: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے، جس میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کی پیش رفت شامل ہوگی۔

یوم دفاع کی تقریب سے خطاب، شہداء کی قربانیوں کو سلام، مسائل جلد حل ہوں گے: ناصر حسین شاہ

اس کے علاوہ، ضیاء لنجار صدر مملکت کو صوبے میں قانون سازی کے امور پر بھی آگاہ کریں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد کریں گے۔

Exit mobile version