Site icon Tashakur News

آئی جی پنجاب کو پولیس کیلئے حفاظتی سازو سامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی پولیس چیف سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حساس علاقوں میں تعینات اہلکار مناسب طور پر حفاظتی سازو سامان سے لیس ہوں۔

سندھ میں شدید بارشوں کا امکان، وزیراعلی ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم

تشکر اخبار کی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو لکھے گئے خط میں سیکریٹری داخلہ نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقوں میں حالیہ المناک واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیکریٹری نے کہا کہ 12 پولیس اہلکار کی شہادت کا سبب بننے والے واقعے کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے ہائی رسک آپریشنز کرنے والے فورس کو مناسب حفاظتی گیئرز سے لیس کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ان کارروائیوں کی نازک نوعیت اور اس میں شامل موروثی خطرات کے پیش نظر سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تمام علاقائی اور ضلعی پولیس افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے اہلکاروں کا مناسب تحفظ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر، تمام تعینات افسران کے سر، گردن اور سینے کے حصوں کو مناسب حفاظتی آلات سے محفوظ رکھا جانا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب ہر سال محکمہ پولیس کے لیے اربوں روپے کی منظوری دیتا ہے لیکن ہائی رسک مقامات پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو مناسب حفاظتی گیئرز نہیں دیا جاتا اور آخر کار، وزیر اعلیٰ کو محکمہ پولیس میں معاملات ٹھیک کرنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی۔

Exit mobile version