Site icon Tashakur News

ناظم آباد فائیو اے میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے کامران بلڈر نے ایس بی سی اے کی ریٹ کو چیلنج کر دیا رہائشی ناظم آباد

کراچی( رپورٹ فراز حسین تشکر نیوز) کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر پانچ میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ رک سکا۔علاقائی پورشن مافیا بلڈنگ کنٹرول کے لیۓ ناسور بن گیا جہاں روز کی بنیاد پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے وہیں ناظم آباد نمبر 5A میں پورشن مافیا کامران دن دیہاڑے قانون کی ریٹ کو چیلنج کرتے ہوۓ غیر قانونی تعمیرات کے بادشاہ بنے ہوۓ ہیں اور بنا اپروول ، نقشے کے کام جاری رکھے ہوۓ ہیں اور علاقائی لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اپنے کالے دھندے کو جاری کۓ ہوۓ ہیں فائیو اے 9/47 اور 8/26 پر کامران نامی بلڈر علاقے کو حراساں کر کے غیر قانونی تعمیرات کو جاری کۓ ہوۓ ہے اور علاقائی مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں جس میں سیوریج ،گیس اور پانی کے مسائل پیش پیش ہیں اور یہ ہی حال بلڈرز کا ہے جو کہ پر بھی غیر قانونی تعمیرات ملٹی یونٹس بنا کر قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور ایس بی سی اے کی ریٹ کو مستقل چیلنج کر رہا ہے اور ناظم آباد میں رہنے والے پڑھے لکھے لوگوں کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ اب ان پورشن مافیا سے ڈریں اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا بھی چھوڑ دیں
ناظم آباد کے رہائشی کی تشکُّر نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کے ہم اپیل کرتے ہیں دی جی ایس بی سے اے سے غیر قانونی تعمیرات کو روکھا جائے

Exit mobile version