Site icon Tashakur News

سندھ حکومت نے میڈیکولیگل آفیسرز کی خالی اسامیوں پر بھرتیاں مکمل کر لیں، گریڈ 17 میں افسران نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

تشکر نیوز:  سندھ حکومت نے میڈیکولیگل آفیسرز (ایم ایل اوز) کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ کووڈ-19 کی وبا کے بعد بحال ہونے والے نو خواتین اور چھ مرد میڈیکولیگل آفیسرز نے گریڈ 17 میں اپنے عہدے سنبھال لیے ہیں۔ ان نئی بھرتیوں سے ایم ایل اوز کی کمی میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔

اینٹی کرپشن سرکل نے چودہ سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی، مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ سیل کو منتقل

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ان نئے ایم ایل اوز کی دو ہفتوں کی تربیت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر صحت سندھ اور سیکرٹری ہیلتھ کے تعاون سے سندھ میڈیکولیگل ایکٹ کے عملدرآمد کا یہ پہلا مرحلہ ہے، اور ابھی مزید بھرتیوں کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version