Site icon Tashakur News

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت

سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے تین روزہ تقریبات کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے تعاون کرتے ہوئے درگاہ کے اردگرد تمام تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

آپ کو بھارت میں پیدا ہونا چاہیے تھا، حرا مانی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ عقیدت مندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد کی متوقع آمد کے پیش نظر، درگاہ کے اندر اور اطراف میں سادہ لباس اور وردی میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس گشت، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، ناکہ بندی اور کڑی نگرانی جیسے اقدامات کو بھی مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درگاہ کے اندرونی اور بیرونی علاقوں میں ٹیکنیکل سوئپنگ، اسکیننگ اور کلیئرنس کے عمل کو مکمل کیا جائے، جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کو مناسب فاصلے پر رکھ کر ان ایریاز کی بھی سخت نگرانی کی جائے۔

Exit mobile version