Site icon Tashakur News

خیبر پختونخوا کابینہ نے ارکان کو ملنے والی سبسڈی 70ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ روپے کردی

خیبر پختونخوا کی کابینہ نے ارکان کو ملنے والی سبسڈی 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کرنے کی مںظوری دے دی ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں کابینہ ارکان کی رہائش اور سبسڈی کے حوالے سے اہم فیصلے لیے گئے۔

والدہ نے کسی بھی ملک میں پناہ لینے کی درخواست نہیں کی، سجیب واجد

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ ارکان کی ہاؤس سبسڈی کی رقم 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

ہاؤس سبسڈی سرکاری رہائش نہ ملنے والے کابینہ اراکین کو دی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رقم سبسڈی سے تجاوز کرنے کی صورت میں کابینہ کے ارکان بجلی اور یوٹیلیٹی کے بلز خود ادا کریں گے۔

Exit mobile version