Tashakur News

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی شہداء پولیس کے اعزاز میں تقریب میں شرکت

 ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کورنگی میں نعمان ریسٹورنٹ میں شہداء پولیس کی یاد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی کورنگی اور پولیس کے سینئر افسران کے علاوہ شہداء کی فیملیز بھی موجود تھیں۔

مہنگائی میں تازہ کمی: حساس قیمت انڈیکس کی ہفتہ وار شرح 18.4 فیصد تک پہنچ گئی

تقریب کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے

ساتھ ملے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور فیملیز کو پولیس کی جانب سے مکمل معاونت کا یقین دلایا، ان کے ساتھ ہر لمحہ کھڑے رہنے کا وعدہ کیا۔

Exit mobile version