Site icon Tashakur News

فرانسیسی کوہ پیما نے بغیر آکسیجن ریکارڈ وقت 11 گھنٹے میں کے ٹو چوٹی سر کر لی

فرانسیسی کوہ پیما نے بینجمن ویڈرینز نے بغیر آکسیجن کے 11 گھنٹے میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر کے ریکارڈ قائم کرلیا۔

تشکر اخبار کی رپورٹ کے مطابق کئی کوہ پیماؤں نے دنیا کے دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر عالمی ریکارڈ قائم کیا، گزشتہ روز 10 پاکستانیوں سمیت تقریباً 65 کوہ پیماؤں نے 8 ہزار 611 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا، وہیں کئی کوہ پیماؤں کو اونچائی پر پہنچنے کے بعد مشکلات پیش آئیں اور انہیں اپنا سفر ختم کرنا پڑا۔

ایک اور پاکستانی خاتون کوہ پیما نے کے ٹو چوٹی سرکرلی

فرانس کے بینجمن ویڈرینز نے 11 گھنٹے میں چوٹی سر کر کے ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے آکسیجن کی مدد کے بغیر چوٹی سر کی۔

32 سالہ کوہ پیما نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے 40 دن سے زیادہ بیس کیمپ میں رہنے کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا، وہ ہفتہ کو شب کے بعد کے ٹو بیس کیمپ سے نکلے اور 10 گھنٹے، 59 منٹ اور 59 سیکنڈ میں چوٹی پر پہنچے۔

کے ٹو 3 بار سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما

دوسری جانب، جاپانی کوہ پیما ناوکو واتنابے نے تیسری بار چوٹی سر کی، وہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو 3 بار سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں، وہ ان 18 کوہ پیماؤں میں شامل تھیں جنہوں نے اتوار کو چوٹی سر کی۔

مقامی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم جس میں نصیبہ سلطانہ سرباز خان، عبدالجوشی، اعجاز کریم، فریاد، شیرزاد کریم، علی محمد سرپارہ اور محمد علی سدپارہ شامل ہیں، وہ بھی پیر کو چوٹی سر کرنے میں کامیاب رہے۔

مہم کے منتظم امیجن نیپال کے مطابق، منگما جی کی قیادت میں 18 کوہ پیماؤں کی ایک اور ٹیم نے اتوار کی صبح چوٹی کو سر کیا۔

Exit mobile version