Site icon Tashakur News

اسپیکر قومی اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگاتے ہوئے ایوان کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا۔

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایوان زیریں کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کردیے۔

ایاز صادق نے واضح کیا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق ادائیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے لیے بھی نئی گاڑی لینے سے انکار کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول بھی انتہائی محدود کردیا جو صرف 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔

Exit mobile version