Site icon Tashakur News

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

تشکور نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں متعین متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی جس میں دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

Exit mobile version