Site icon Tashakur News

اسامہ بن لادن کےقریبی ساتھی ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسامہ بن لادن کےقریبی ساتھی امین الحق کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

گوجرانوالہ سےگرفتارملزم امین الحق کوسی ٹی ڈی نےانسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیا،عدالت کے جج نعیم اسلم نےملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف کارکنوں کو اکسانے کے شواہد فراہم نہیں کیےگئے،عدالت

ملزم امین الحق کوگزشتہ روزگجرات سےگرفتارکیاگیا تھا،ملزم کےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے،ملزم امین الحق افغانستان کارہائشی اورتعلق القاعدہ سے ہے، ملزم کا نام اقوام متحدہ عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

Exit mobile version