Site icon Tashakur News

اسلام آباد کے اسکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق اسلام آباد کے 100 پرائمری اسکول شمسی توانائی سے چلائے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

ترجمان وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ سال کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ منصوبے کا مقصد بجلی کی لاگت کو کم کرنے اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ شمسی توانائی کا نظام ہر اسکول کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے وزارت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بجلی کے اخراجات کی بچت متوقع ہے۔ منصوبے سے ہونے والی بچت  تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

Exit mobile version