Site icon Tashakur News

دہشت گردوں کی گوادر میں حملے کی کوشش ناکام

سیکیورٹی فورسز نے گوادر میں دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

دہشت گردوں نے منڈی کے علاقے میں رات کے پہر آئی ای ڈی نصب کی تھی، سیکیورٹی فورسز اور بمب ڈسپوزل اسکواڈ نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کر کے آئی ای ڈی ناکارہ بناکر دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار؛ رہائی کی درخواست نمٹادی گئی

موٴثر کاروائی سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے محرم اور آگے آنے والے دنوں میں جلسے کے دہشت گردانہ عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کر دیا، تاہم دہشتگرد تنظیمیں بلوچستان میں سیکیورٹی اداروں کی پے در پے کارروائیوں کے نتیجے میں کمزور ہو چکی ہیں۔

Exit mobile version