Site icon Tashakur News

وہاب ریاض کا انڈر 16 کے کھلاڑیوں کو 10 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان

تشکور نیوز رپورٹنگ

لاہور مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے انڈر 16 کے کھلاڑیوں کو دس ہزار ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مشیر برائے کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ 6 کھیلوں کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے، جس کی انعامی رقم ایک کروڑ 65 لاکھ روپے ہوگی، پنجاب سپورٹس بورڈ کے انڈومنٹ فنڈز سے کھلاڑیوں کو وظیفہ ملے گا۔

مشیر کھیل نے مزید کہا کہ ڈائمنڈ کٹیگری میں 70ہزار، گولڈ میں 50 اور سلور کو 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، اگلے 2 سال کا کیلنڈر ائیر بنا لیا گیا ہے، انڈر 16 پر خاص فوکس کیا گیا ہے، نیشنل گیمز میں 18 ٹیمیں پنجاب سپورٹس بورڈ کی نمائندگی کریں گی، مختلف کیٹگری میں کنٹریکٹ لینے والے کھلاڑی سپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر کئی اور نہیں کھیل سکے گا۔

مشیر کھیل نے کہا کہ عمر کی قید کی نہیں، ہرسال کھلاڑی کی پرفارمنس کا تجزیہ کیا جائے گا، موجودہ دور میں چند سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں کھیل کے میدان دستیاب نہیں، پانچ ہزار سے زائد کلبز کی رجسٹریشن کی درخواستیں وصول ہوئی ہیں، اگلے مہینے میں رستم پنجاب دنگل اور پنجاب کا تیز ترین ایتھلیٹکس مقابلہ کرایا جائے گا۔                                                                                                 

Exit mobile version