Site icon Tashakur News

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبہر گل لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار تعینات

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبہر گل کو لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار تعینات کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبہر گل لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار تعینات

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سیشن جج عہدے کی جوڈیشل افسر عبہر گل کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا۔

اس طرح آج ہی پہلی خاتون چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا حلف اٹھانے والی جسٹس عالیہ نیلم کے ساتھ عبہر گل کو پہلی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا جب کہ ان سے قبل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے عہدے پر تعینات عبد الرشید عابد کو تبدیل کردیا گیا۔

پشاور؛ سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 3 دہشت ہلاک، 4 جوان شہید

یاد رہے کہ عبہر گل نے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج 9 مئی 2023 کے واقعات بشمول جناح ہاؤس پر حملہ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کی تھی۔

Exit mobile version