Site icon Tashakur News

عیدالاضحی کے موقع پر سپاہی تیمور شہید کے لواحقین کا اظہار خیال

عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر ہمیں پاک فوج کے ان شہداء کی قربانیوں کو نہیں فراموش کرنا چاہیے جن کی بدولت ہم چین سے اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا رہے ہیں

عیدالاضحی کے موقع پر سپاہی تیمور شہید کے لواحقین کا اظہار خیال

 

عیدالاضحی کے موقع پر سپاہی تیمور شہید کے لواحقین نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کو فوج میں جانے کا بہت شوق تھا،میرا بیٹا بہت اچھےاخلاق کا مالک تھا ہرکسی کا ہمدرد اور اپنی ماں کا فرمانبردار تھا،اس عید کےموقع پر اپنے بیٹے کی کمی بہت محسوس ہوگی،مجھے فخر ہے میرا بیٹا شہید ہوا اور میں ایک شہید کی ماں ہوں۔

مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے

 

 سپاہی تیمور شہید کی بیوہ کا کہنا ہےکہ میرا بہت خیال رکھتے تھے، سب کا بہت احساس کرنے والے تھے،جب بھی ڈیوٹی پر جاتے تھے مجھے تسلی دے کر جاتے تھے، پاکستان کے لیے جان قربان کرنے کا جذبہ ہمیشہ ان کے اندر موجود تھا،

سپاہی تیمور شہید کی بہن کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کہتے تھے میری شہادت کی دعا کرو،میرا بہت پیارا بھائی تھا ہم ہمیشہ دوستوں کی طرح رہتے تھے،اس عید پر مجھے اپنے بھائی کی بہت یاد آتی ہے،

 میرا چھوٹا بھائی تھا میں نے اسے بچوں کی طرح پالا تھا، بچپن سے ہی اسے فوج میں بھرتی ہونے کا شوق تھا،

Exit mobile version