Tashakur News

‎آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس تھانہ جات میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس

تشکر نیوز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس تھانہ جات میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس

‎آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس تھانہ جات میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ‎سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،زونل، ڈویژنل ڈی آئی جیز سمیت شعبہ آپریشنز اور تفتیش کے تمام پولیس افسران نے شرکت کی ‎اجلاس میں پولیس اسٹیشنز میں مجوزہ اصلاحات کے حوالے سے گذشتہ تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ‎اجلاس میں شریک افسران نے تھانوں میں نفری،بجٹ،گاڑیوں اور درکاربکیمروں پر مشتمل جامع رپورٹ پیش کی۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا قطر کا دورہ
،‎ضلعی سطح پر دستیاب نفری کا جائزہ لےکر ان کی تھانوں میں تعیناتی کو ممکن بنایا جائے ‎پولیس تھانوں میں بجٹ فراہمی کی تجویز سے تھانے مالی طورپر خودمختار ہوجائیں گے ‎تھانوں کے بجٹ کا استعمال ایس ایچ اوز کی صوابدید پر ہونا چاہیئے۔آئی جی سندھ ‎زبانی احکامات پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو فی الفور بند اور منسوخ کیا جائے


‎پولیس سیکورٹی کی فراہمی صرف شعبہ سیکورٹی ون کی ذمہ داری ہے ‎اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں

‎ تھانوں میں ابتک کی ڈپلائمنٹ سے شہروں میں امن و امان کے حالات پر نمایاں اور مثبت اثرات دیکھنے کو ملے ہیں جس کا سہرا بلاشبہ آپ سب کی محنت اور کاوشوں کے سرجاتا ہے ‎ایس ایچ او کی تعیناتی ایس ایس پی کا اختیار ہے ‎ایس ایچ اوز کی غیر منطقی اور برخلاف قواعد تبدیلی کو روکنے کے حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے۔

‎انسپیکٹرز،اپرکورس کوالیفائیڈ سب انسپکٹرز اور محنتی افسران کی بطور ایس ایچ او تعیناتی ممکن بنائیں ‎ڈی آئی جیز،ایس ایس ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز عوام کے درمیان اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ‎تھانوں میں جرائم کے حوالے سے ایف آئی آر کے اندراج کو ہرصورت ممکن بنائیں

‎تمام افسران اپنے اضلاع میں اندورن 30 یوم ایک ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کریں ‎صوبے کے تین بہترین ماڈل پولیس اسٹیشن کو انعام دیا جائے گا ‎عید قرباں سے قبل اختیار کردہ اب تک کے سیکورٹی اقدامات قابل ستائش و اطمینان ہیں۔ آئی جی سندھ کی افسران کو شاباش

‎تمام افسران عید قرباں تک مویشی منڈیوں، انکے مرکزی اور ذیلی راستوں سمیت بازاروں پر سیکورٹی اقدامات مزید بڑھادیں ‎استعداد کار اور صلاحیتوں کے فروغ سے پولیسنگ کا معیار عوام دوست امنگوں کی عکاسی کریگا

‎تھانوں کی عمارتوں، قابل اور ماہر افسران، مثبت رویوں کے حامل اہلکاروں کی ڈپلائمنٹ سے پولیسنگ کلچر کا ایک نیا روپ دیکھنے کو ملیگا۔غلام نبی میمن ‎پولیس اسٹرکچر، استعداد کار/ صلاحیتوں کے فروغ میں عوام دوست اقدامات کا کلیدی کردار ہے

۔

Exit mobile version