Site icon Tashakur News

پسند کی شادی کیلئے کراچی سے حیدرآباد آنے والی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

پسند کی شادی کرنے کے لیے صوبائی دارالحکومت کراچی سے سندھ کے شہر حیدرآباد آنے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کردی گئی۔

پسند کی شادی کیلئے کراچی سے حیدرآباد آنے والی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

 

’تشکر نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن کی رہائشی لڑکی حیدر آباد کے نواحی علاقے ہوسڑی کے رہائشی لڑکے سے شادی کرنے آئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکا پسند نہیں آنے پر لڑکی کی دوسرے لڑکے سے دوستی ہوگئی تھی۔

معیشت سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، عطا تارڑ

 

پولیس کے مطابق دونوں لڑکوں نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، دوسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو ہسپتال بھیج دیا گیا، زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہوگی۔

Exit mobile version