Site icon Tashakur News

ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارت پر پابندی عائد کردی

ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کی کسی بھی ایونٹ میں شرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے شرکت سے روک دیا ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق ایشین کبڈی فیڈریشن نے یہ فیصلہ بھارتی کبڈی فیڈریشن کی منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینے کی وجہ سے کیا۔

ایشین کبڈی فیڈریشن کے مطابق بھارت کو فیڈریشن کے الیکشن کرانے کے حوالے سے متعدد مرتبہ یاد دہانی کرائی لیکن الیکشن نہیں کرائے گئے۔

بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کا فیصلہ ایشین کبڈی فیڈریشن کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔

بھارتی کبڈی ٹیم نومنتخب باڈی کے بغیر آئندہ ہونے والے ورلڈ کپ سمیت کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔

Exit mobile version