Site icon Tashakur News

استحکام پاکستان پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

انتخابی حکمت عملی پر استحکام پاکستان پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی  کااجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

پارٹی سربراہ جہانگیرترین اور صدرعبدالعلیم خان صدارت کریں گے۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت سیاسی امور پر غور ہوگا،اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت اہم سیاسی امور پر غور ہوگا،جہانگیرترین شہباز شریف اور لیگی قائدین سے ملاقات پر سی ای سی ممبران کو اعتماد میں لیں گے۔

ن لیگ کی جانب سے دی گئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔

Exit mobile version