Site icon Tashakur News

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ پی ٹی آئی اور سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے ،دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ برس دس جون کو قانون اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے،الیکشن کمیشن نے بیس دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم دیا،الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے بھی منافی ہے۔

استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے اور عدالت دس جون دو ہزار بائیس کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کودرست قرار دے۔

Exit mobile version