Site icon Tashakur News

کراچی سمیت سندھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا  ہے

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا  ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر شہروں میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Exit mobile version