Site icon Tashakur News

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں واثق قیوم عباسی نے کہا کہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا، ریاست اور اداروں کے ساتھ محاذ آرائی ناقابل برداشت ہے۔

واثق قیوم عباسی کا کہنا ہے کہ میں سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں کی نفی کرتا ہوں، قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔

Exit mobile version