Site icon Tashakur News

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے معین خان کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دی

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معین خان ابتدائی ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، 8 سال تک ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اب انہیں نئے عہدے پر فائز کررہے ہیں۔معین خان کی کوچنگ میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دو مرتبہ رنر اَپ ٹیم رہی۔

گزشتہ کچھ سیزنز سے فرنچائز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، اس لیے اب گلیڈی ایٹرز کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔دوسری جانب فرنچائز کے اونر ندیم عمر نے معین خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ٹیم نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

Exit mobile version