Site icon Tashakur News

بینگن کی پنیری کوتنے کے گلاؤ سمیت دیگربیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے کاشتکاروں کوفوری اقدامات کی ہدایت

ڈاکٹر خالد اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد نے سبزیات کے کاشتکاروں کو بینگن کی پنیری کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پنیری کو مختلف بیماریوں کے حملہ کا خدشہ رہتاہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور تنے کے گلاؤ کے حملہ کی صورت میں فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایاکہ بینگن کی پنیری پر ابتدائی ایام میں ہی تنے کے گلاؤ کی بیماری کا حملہ ہو سکتاہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے کااحتمال ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپر زمین کے قریب بینگن کے پودے کے تنے پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس بیماری کے نتیجے میں تنے پر ہلکا سیاہ یا بھورا نشان پڑ جاتاہے جس پر اگر فوری قابو نہ پایا جائے تو یہ تنے کو خشک کرکے پودے کی تباہی کا موجب بھی بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پنیری پر خاص نظر رکھیں اور اگر کوئی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے تدارکی اقدام کریں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔

Exit mobile version