Site icon Tashakur News

کیا بابراعظم زلمی کی کپتانی کیلئے اسکرپٹ پر عمل کررہے ہیں؟ سیمی نے بتادیا

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے بھی کپتان بابراعظم کی قیادت کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور رواں سیزن میں فرنچائز کی کامیابیوں کا سہرا بھی انکی شراکت داری کو قرار دیا۔

انہوں نے کوچ اور کپتان کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مثال دی کہ امریکی فٹ بال اور باسکٹ بال جیسے دیگر کھیلوں کی طرح کوچز گیمز کے دوران ایک فعال کردار ادا کرتے ہیں۔

Exit mobile version