Site icon Tashakur News

پاک قطر کے دو طرفہ ٹیکنالوجی امور پر مثبت پیش رفت

قطر میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شاندار پذیرائی ہوئی اور دو طرفہ ٹیکنالوجی امور پر مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی قیادت میں وفد نے دوحہ میں منعقدہ پاک قطر آئی ٹی کانفرنس میں شرکت کی۔

وفد میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے نمائندگان، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوہیب خان اور 30 آئی ٹی کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد پاکستان اور قطر کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینا ہے، چاہتے ہیں پاکستان اور قطر کی کمپنیاں سرمایہ کاری اور ہنرمندی میں اشتراک کریں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں مشترکہ و محفوظ پلیٹ فارم تیار کیا جاسکتا ہے، 30 ہزار آئی ٹی کمپنیاں پاکستان کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔

Exit mobile version