Site icon Tashakur News

اسرائیل نے زمینی کارروائی پورے غزہ تک بڑھا دی

اسرائیل نے 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی جان لینے کے بعد زمینی کارروائی پورے غزہ تک بڑھا دی۔ 

اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں صرف مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، زمینی کارروائی کے لیے فضائیہ کی مدد بھی حاصل رہے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف نے بھی جنوبی غزہ میں شدت سے حملوں کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی ایجنسی شن بیت نے قطر، ترکیہ اور لبنان میں بھی حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے دھمکی دے رکھی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے  مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں کرتے ہوئے رات گئے کم از کم 60 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قطری وزیر خارجہ کا جنگ بندی کی ضرورت پر زور

قطری وزیر خارجہ شیخ محمدبن عبدالرحمٰن نے اسرائیل حماس جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قطری وزیر خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان فلسطین کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قطری وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی امداد کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر راہداری کھولی جائے۔

Exit mobile version