Site icon Tashakur News

بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 86 آزاد امیدواروں نے شمولیت اختیار کی ہے اور مسلم لیگ (ن) میں 8 آزاد امیدوار شامل ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کامیاب 101 آزاد امیدواروں میں سے 96 کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 5  آزاد امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے۔

Exit mobile version