Site icon Tashakur News

متحدہ عرب امارات میں رہائشیوں کیلےعید الفطر پر لمبی چھٹیوں کا امکان

ویب ڈیسک

یو اے ای میں ماہ رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل کو ہونے امکان

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے موقع پر حکومت کی جانب سے 6 چھٹیاں دئیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 خلیج ٹائمز کےمطابق متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل کو ہونے امکان ہے،اس بار توقع کی جارہی ہےکہ رمضان  30 دن کا ہوگا۔یو اے ای کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 10 مارچ کو متوقع ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے اعلان کردہ تعطیلات کی فہرست کے مطابق رہائشیوں کو عید الفطرمنانے کے لیے 29رمضان سے 3 شوال تک چھٹی ملے گی۔

عام طورپرمارچ اور اپریل میں متحدہ عرب امارات کا درجہ حرارت بڑھتا ہے،یہ ماہ رمضان کے آخر تک شدید گرم ہوتا جائے گا۔

Exit mobile version