Site icon Tashakur News

ہانیہ عامر اور بالی ووڈ کے معروف ریپر بادشاہ کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں

ماضی میں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات میں رہنے والی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہورہے ہیں جس نے بھارتی میڈیا کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ ان دونوں فنکاروں کے درمیان صرف دوستی ہے یا پھر دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔دراصل، گزشتہ کچھ دنوں سے ہانیہ عامر کی بادشاہ کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں، دونوں فنکاروں کی دبئی میں شاپنگ کرتے اور ریستوران میں مشروب انجوائے کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آئی تھیں۔

Exit mobile version