Site icon Tashakur News

ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے لیے اسٹارلنک استعمال کرنے کا انکشاف

Starlink satellite internet equipment linked to reports of Iranian military communications and drone operations.

SpaceX Starlink satellite internet technology reportedly used by Iranian forces for military communications.

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک استعمال کی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے۔

اسٹارلنک کے ذریعے فوجی رابطے

رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کا روایتی مواصلاتی نظام متاثر ہوا تھا۔ اس کے بعد ایرانی فوج نے اسٹارلنک کے ذریعے اپنے فوجی دستوں کے درمیان رابطہ برقرار رکھا۔

ایرانی فوج نے اسی سروس کے ذریعے بغیر پائلٹ کے حملہ آور ڈرونز کی کارروائیوں کو بھی مربوط کیا۔

ایلون مسک کا ردعمل اور پابندیاں

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایلون مسک کو مارچ کے پہلے ہفتے میں اسٹارلنک کے غیر مجاز استعمال کا علم ہوا تو وہ سخت برہم ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپیس ایکس نے بعد ازاں سروس کے غیر مجاز استعمال کو روکنے کے لیے صارفین کی شناخت اور ڈیوائسز کی فروخت سے متعلق پابندیاں سخت کردیں۔

امریکی فوج بھی اسٹارلنک کا فوجی ورژن استعمال کر رہی تھی

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج بھی اسٹارلنک کے فوجی ورژن اسٹار شیلڈ (Starshield) کو ڈرون آپریشنز میں استعمال کر رہی تھی۔

اخبار کے مطابق امریکی فوج نے اس مقصد کے لیے زمینی استعمال کا نسبتاً سستا پیکیج حاصل کر رکھا تھا۔

Exit mobile version