Tashakur News

کراچی میں پانی اور سیوریج کے متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل

Karachi Water Corporation completes water supply and sewerage development projects across several areas of the city.

کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق میئر کراچی کی ہدایات پر پانی اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے۔ کورنگی کی 6 یونین کمیٹیوں میں 27 ہزار 300 رننگ فٹ نئی پانی کی پائپ لائنیں بچھائی گئی ہیں۔

گلشن اقبال اور ملیر میں نئی پانی کی لائنیں

گلشن اقبال بلاک 13 ڈی 2 کے آخری علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے 5 ہزار 340 فٹ نئی لائن نصب کی گئی۔

اسی طرح ملیر ہالٹ پمپنگ اسٹیشن سے اومیگا مال تک 12 انچ قطر کی 7 ہزار 500 فٹ طویل لائن مکمل کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اس منصوبے سے گلشن آمنہ، طارق بن زیاد، مہران ڈپو، ریلوے سوسائٹی اور شاہ فیصل ٹاؤن کے علاقوں کو فائدہ ہوگا۔

کورنگی اور عظیم پورہ میں سیوریج کے منصوبے

واٹر کارپوریشن نے کورنگی ماڈل زون میں بھی سیوریج کے مختلف کام مکمل کیے۔ ان میں شیٹ نمبر 27، کرسچن کالونی، اولڈ جامعہ ملیہ روڈ اور بہاری چوک شامل ہیں۔

عظیم پورہ روڈ پر میزان بینک سے افضل ہوٹل تک 36 انچ قطر کی 400 فٹ طویل سیوریج لائن بچھائی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملت موڑ سے جامعہ ملیہ ریلوے روڈ تک بھی 36 انچ قطر کی نئی سیوریج لائن نصب کردی گئی ہے۔

گلشن ٹاؤن کے چیئرمین کا اظہارِ تشکر

ترجمان کے مطابق گلشن ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے میئر کراچی اور سی ای او واٹر کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین گلشن ٹاؤن نے کہا کہ علاقے میں فراہمی آب بہتر بنانے کے اقدامات پر واٹر کارپوریشن کے مشکور ہیں۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Exit mobile version