Site icon Tashakur News

9 بجلی کمپنیوں اور 3 بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری پر کام جاری ہے، محمد علی

Muhammad Ali discusses Pakistan's privatisation programme at an investment forum in Karachi

Privatisation Commission Chairman Muhammad Ali speaks at the CFA Investment Forum in Karachi

کراچی میں سی ایف اے انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے کہا کہ حکومت کے نجکاری پروگرام کے تحت 17 ٹرانزیکشنز پر کام جاری ہے۔ ان میں 9 بجلی تقسیم کار کمپنیاں اور 3 بڑے ایئرپورٹس شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کے لیے بولی 2027 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بھی آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں درخواست برائے تجاویز (RFP) جاری کرنے کا ہدف ہے۔

نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

محمد علی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ نجی شعبے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

ان کے مطابق پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی کامیاب نجکاری پیچیدہ معاملات کی تکمیل میں اہم پیشرفت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد، سکھر موٹروے کے دونوں حصوں میں تقریباً 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ 25 سالہ کنسیشن کے تحت نجی شعبے کو سرمایہ کاری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے اصلاحات ضروری

چیئرمین نجکاری کمیشن نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے شفاف طریقہ کار، مستحکم قوانین اور معاہدوں کی پاسداری ضروری ہے۔

ان کے مطابق توانائی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کے بغیر پاکستانی کاروبار عالمی منڈیوں میں مؤثر مقابلہ نہیں کرسکتے۔

محمد علی نے کہا کہ نجی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت کے کردار کا درست تعین، سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ اور کاروباری مسابقت بہتر بنانا ضروری ہے۔

Exit mobile version