ڈپٹی کمشنر وسطی کی ہدایت پر ناظم آباد، گلبرگ اور سمن آباد میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران رہائشی پلاٹس پر جاری کمرشل سرگرمیوں والی 20 سے زائد عمارتیں سیل کر دی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنرز نے آپریشن کی نگرانی کی
ڈپٹی کمشنر وسطی طحہٰ سلیم کے مطابق رہائشی عمارتوں میں کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں۔ انتظامیہ نے ایسی عمارتوں کو سیل کرنے کے ساتھ بعض مقامات پر مسمار بھی کیا۔
کارروائی کی نگرانی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے کی۔ اس موقع پر کے ڈی اے اور پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے۔
طحہٰ سلیم نے کہا کہ رہائشی عمارتوں میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

