Site icon Tashakur News

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس ہال آف فیم میں شامل

Field Marshal and Chief of Defence Forces Asim Munir receives recognition through induction into Malaysia’s National Defence Studies Centre Hall of Fame.

Field Marshal Asim Munir inducted into Malaysia’s National Defence Studies Centre Hall of Fame.

فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان اور ملائیشیا کی دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے قیادت اور خدمات کو سراہا

شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل کی فیصلہ کن قیادت قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے قومی دفاع اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم کے مطابق یہ اعزاز مسلح افواج کے بہادر جوانوں اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کا اعتراف بھی ہے۔ مسلح افواج کی جرأت اور عوام کی غیر متزلزل حمایت پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھے۔

مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی کی مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کو بھی مبارکباد پیش کی۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں 21ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیا جانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

ان کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کا اعتراف ملکی وقار اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔

Exit mobile version