Site icon Tashakur News

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

پاکستان میں عالمی منڈی کے زیراثر سونے کی قیتموں میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا دو لاکھ14ہزار300 روپے کا ہوگیا۔‏10گرام سونے کی قیمت  943روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 728روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے، عالمی مارکیٹ میں آج 8ڈالر اضافے سے فی اونس سونا2042 ڈالر کا ہوگیا۔

Exit mobile version