Site icon Tashakur News

ابوظہبی اپیل کورٹ کی ڈگری پاکستان میں براہِ راست قابلِ عمل نہیں، سپریم کورٹ

Supreme Court of Pakistan building in Islamabad following a ruling on the enforcement of United Arab Emirates court decrees

Supreme Court of Pakistan announces its ruling on the enforcement of Abu Dhabi Court of Appeal decrees

سپریم کورٹ نے متحدہ عرب امارات کی عدالتی ڈگریوں پر عمل درآمد سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ابوظہبی کورٹ آف اپیل کی ڈگری پاکستان میں براہِ راست نافذ نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے نجی کمپنی کی اپیل منظور کرلی۔ فیصلے کے نتیجے میں لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالت کے احکامات کالعدم قرار دے دیے گئے۔

ریفری جج نے جسٹس منیب اختر سے اتفاق کیا

کیس کی سماعت جسٹس منیب اختر اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی تھی۔

بینچ نے 10 فروری 2026 کو سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تاہم دونوں ججز کی آرا میں اختلاف کے باعث معاملہ ریفری جج کو بھجوا دیا گیا۔

ریفری جج جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر کی رائے سے اتفاق کیا۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس شفیع صدیقی نے اپیل منظور کرلی۔

دوسری جانب جسٹس عرفان سعادت خان نے اختلافی نوٹ تحریر کیا۔ انہوں نے ابوظہبی کی عدالت کی ڈگری کو پاکستان میں قابلِ نفاذ قرار دیا۔

متحدہ عرب امارات کا دو سطحی عدالتی نظام

سپریم کورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات ایک وفاقی ریاست ہے۔ وہاں وفاقی اور امارات کی مقامی سطح پر دو الگ عدالتی نظام کام کرتے ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ یو اے ای کے آئین کے تحت مقامی عدالتوں کے فیصلے وفاقی عدالتی فیصلے نہیں کہلا سکتے۔

سپریم کورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے 6 مارچ 2007 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی وفاقی کورٹ آف اپیل کو پاکستان میں ڈگری کے نفاذ کے لیے اعلیٰ عدالت تسلیم کیا تھا۔

عدالت نے اسی بنیاد پر ابوظہبی کورٹ آف اپیل کی ڈگری کو پاکستان میں براہِ راست قابلِ عمل تسلیم نہیں کیا۔

Exit mobile version