Site icon Tashakur News

کراچی: مہران ٹاؤن میں سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف کے ڈی اے کا آپریشن

KDA anti-encroachment team removing illegal structures from government land at plot MB-71 in Mehran Town Sector 6-C, Korangi

KDA officials conduct an anti-encroachment operation in Mehran Town, Karachi

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے مہران ٹاؤن سیکٹر 6-C میں سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔

کے ڈی اے کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی ٹیم نے پلاٹ نمبر MB-71 سے غیر قانونی تجاوزات ختم کرادیں۔ کارروائی کے نتیجے میں الاٹ شدہ پلاٹ کا قبضہ واگزار کرا لیا گیا۔

آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ زین شاہ نے کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رحمت شاہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی کارروائی میں شریک تھی۔

غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی جی کے ڈی اے

ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری نے کہا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ اور شہریوں کے حقوق کی پاسداری ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی قبضوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کسی فرد یا گروہ کو سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی جی کے ڈی اے کے مطابق تجاوزات کے خلاف تمام کارروائیاں قانون اور ضابطے کے مطابق جاری رہیں گی۔

Exit mobile version