Site icon Tashakur News

لانڈھی میں فائرنگ سے میاں بیوی اور سالا جاں بحق، شوہر نے خودکشی کرلی

Police investigate a reported murder-suicide involving a husband, his wife and brother-in-law in Landhi, Karachi

Police investigate a shooting incident in Landhi that left three people dead

لانڈھی کے علاقے اولڈ مظفر آباد کالونی کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور خاتون کا بھائی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ کرائم سین یونٹ کو بھی شواہد جمع کرنے کے لیے طلب کرلیا گیا۔

شوہر نے بیوی اور سالے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

قائد آباد پولیس کے مطابق ناصر احمد ولد مقبول احمد نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اسماء اور سالے محمد احسن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ناصر احمد نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ جائے وقوعہ سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ میاں بیوی کی شادی 15 سال قبل ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان کچھ دنوں سے علیحدگی تھی۔

خاتون نے خلع کے لیے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا تھا۔ وہ اپنے والدین کے گھر مظفر آباد کالونی میں رہائش پذیر تھیں۔

پولیس کے مطابق ناصر احمد شاہ لطیف ٹاؤن میں رہتا تھا۔ وہ صبح اپنے سسرال پہنچا اور بیوی اور سالے پر فائرنگ کردی۔

تینوں لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Exit mobile version