Site icon Tashakur News

پرتگال ورک ویزا فراڈ: ایف آئی اے نے چکوال سے ملزم گرفتار کرلیا

FIA officials arrest a suspect accused of collecting Rs10 million through a fraudulent Portugal work visa offer

FIA Anti-Human Trafficking Circle Rawalpindi arrests a suspect in a Portugal work visa fraud case

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے پرتگال ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سید فخر عباس کو چکوال سے گرفتار کیا گیا۔

پرتگال ورک ویزا کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے وصول کیے

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کو پرتگال کے ورک ویزا پر بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیا۔

ملزم نے اس مقصد کے لیے شہری سے 10 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18 اور 22 کے تحت مقدمہ درج ہے۔ وہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کے مزید 3 مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔

دیگر ملزمان اور ایجنٹس کی تلاش جاری

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی انسپکٹر محمد توقیر کی سربراہی میں کی گئی۔ ٹیم میں اے ایس آئی محمد ندیم اور اے ایس آئی عثمان نذیر شامل تھے۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان اور ایجنٹس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version