Site icon Tashakur News

کراچی: انمول عرف پنکی سے منشیات خریدنے کا ملزم بری

Karachi court proceedings in the drug case involving alleged drug dealer Anmol Pinky and accused Muhammad Yaqoob

Karachi court acquits Muhammad Yaqoob in a drug case involving alleged dealer Anmol Pinky

مقامی عدالت نے مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی سے منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد یعقوب کو بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا۔

پولیس نے پنکی کو ملزم نامزد نہیں کیا

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ درخشاں پولیس نے 2018 میں محمد یعقوب کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کی تھی۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا تھا کہ وہ چرس پنکی سے خریدتا تھا۔ مقدمے کے چالان میں بھی اس اعتراف کا ذکر موجود تھا۔

عدالت نے پولیس سے سوال کیا کہ کیا پنکی وہی خاتون ہے جسے گرفتار کیا گیا ہے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی، یہ وہی ہے۔

اس پر جج نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ پنکی کو بھی مقدمے میں ملزمہ نامزد کیا جائے اور اس کی گرفتاری ظاہر کی جائے۔

تاہم پولیس نے انمول عرف پنکی کو ملزمہ نامزد نہیں کیا۔

ملزم دوسری ضمانت کے بعد بری

رپورٹ کے مطابق محمد یعقوب ضمانت کے بعد مفرور ہوگیا تھا۔ بعد ازاں دوسری مرتبہ ضمانت ملنے پر عدالت نے اسے بری کردیا۔

Exit mobile version