Site icon Tashakur News

پولیس افسر کے گھر بچی کی موت کی تگڑی تفتیش ہوگی، محسن نقوی

Federal Interior Minister Mohsin Naqvi speaks to the media during a visit to the Islamabad Expressway service road project

Interior Minister Mohsin Naqvi reviews the Islamabad Expressway service road project

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس افسر کے گھر بچی کی موت کے معاملے کی سخت تفتیش کی جائے گی۔

اسلام آباد میں ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس معاملے پر بات کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس پر دباؤ تھا، لیکن اس نے مقدمہ درج کیا اور ملزمان کو گرفتار بھی کیا۔ ان کے مطابق بچی کا والد مقدمہ درج نہیں کرانا چاہتا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اس معاملے کی سخت تفتیش کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔

اسلام آباد میں درختوں کی تعداد میں اضافہ

محسن نقوی نے بتایا کہ سپارکو کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران درختوں کی تعداد میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مزید درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبہ 60 روز میں مکمل ہوگا

وزیر داخلہ نے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ گیس لائن منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔ اب تمام رکاوٹیں دور کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سروس روڈ منصوبہ 60 روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔ اس سے ملحقہ آبادیوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے کو موٹروے کی طرز پر بنایا جا رہا ہے۔ کورال سے آگے بھی سروس روڈ کی توسیع پر غور جاری ہے۔

ان کے مطابق منصوبے کا 40 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ اسے مقررہ وقت میں مکمل کرلیا جائے گا۔

Exit mobile version