Site icon Tashakur News

اداکارہ رشمیکا مندانا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گئیں

ویب ڈیسک

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رشمیکا مندانا اپنی ساتھی اداکارہ شردھا داس کے ہمراہ ممبی سے حیدرآباد کے لئے روانہ ہو رہیں تھی کہ ان کا طیارہ اُڑان بھرنے کے بعد تکنیکی خرابی سے دو چار ہوگیا۔

تکینکی خرابی کے فوری بعد طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر واپس ممبئی ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔

رشمیکا مندانا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں مداحوں کو اس بارے آگاہ کیا اور اپنی خیریت کی اطلاع دی۔

اداکارہ نے ساتھی اداکارہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ صرف آپ کو اطلاع دینی تھی کہ ہم آج موت سے بچ گئے ‘‘۔

Exit mobile version