سائٹ ایریا کے علاقے رشیدآباد میں نیشنل فوڈ کے قریب الحماد پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق واقعے کی سنگینی کے پیش نظر رینجرز اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو آپریشن میں رینجرز کی معاونت
ترجمان کے مطابق رینجرز اہلکار فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
متاثرہ عمارت کے اطراف سیکیورٹی حصار قائم کردیا گیا ہے۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

