Site icon Tashakur News

سندھ میں بچوں کی نشوونما اور تعلیم کی صورتحال تشویشناک ہے، ایم کیو ایم

MQM Pakistan statement criticizing Sindh government over child development, education, healthcare and new provinces

MQM Pakistan Criticizes Sindh Government Over Child Development, Education and Healthcare Issues

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے بچوں کی نشوونما، تعلیم اور صحت سے متعلق سنگین دعوے کیے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق اندرون سندھ 48 فیصد بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما عمر کے مطابق نہیں ہورہی۔ بیشتر اضلاع میں اسکول سے باہر بچوں کا تناسب 44 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے اعدادوشمار

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اپریل 2026 تک سندھ میں 6 ہزار بچے ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوچکے ہیں۔

بیان میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر کراچی میں پانی کی چوری کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق حکمران پانی کی لائنوں سے پانی چوری کرکے شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے فروخت کرتے ہیں۔

نئے صوبوں کی تحریک پر سیاسی تنقید

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کی تحریک روکنے میں ناکامی پر پیپلز پارٹی حواس کھو بیٹھی ہے۔

ان کے مطابق نئے صوبوں کی تشکیل سے پیپلز پارٹی کو سالانہ سوا 2 ہزار ارب روپے سے محرومی اور وفاق میں حکومت بنانے کا موقع نہ ملنے کا خوف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے خلاف پیپلز پارٹی کی مبینہ سازشیں اور جھوٹا پروپیگنڈا انہیں نئے صوبوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرسکتا۔

Exit mobile version