کراچی گالف کلب میں 30ویں سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر ہوگئی۔ پروفیشنلز کیٹیگری میں آدم سید نے کامیابی حاصل کی، جبکہ حمزہ تیمور امین رنر اپ رہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے تمام کیٹیگریز کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔
مختلف کیٹیگریز کے فاتحین
چیمپئن شپ 12 سے 15 نومبر 2026 تک کراچی گالف کلب میں جاری رہی۔ اس میں ملک بھر سے پروفیشنل گالفرز نے حصہ لیا۔
سینئر پروفیشنلز کا ٹائٹل محمد نذیر نے اپنے نام کیا۔ جونیئر پروفیشنلز کیٹیگری میں محمد اشاس فاتح رہے۔
لیڈیز پروفیشنلز کیٹیگری میں حمنہ امجد نے کامیابی حاصل کی۔
سینئر امیچورز کیٹیگری کے نیٹ مقابلے میں کموڈور (ریٹائرڈ) غضنفر عباس فاتح رہے۔ اسی کیٹیگری کے گروس مقابلے میں میجر (ریٹائرڈ) عرفان خان نے کامیابی حاصل کی۔
امیچورز کیٹیگری کے نیٹ مقابلے میں موسیٰ حسینی فاتح رہے۔ گروس کیٹیگری کا ٹائٹل عبداللہ انصر نے جیتا۔
خواتین کے مقابلوں میں سیدہ آمنہ خالد نے نیٹ، جبکہ حمیرا خالد نے گروس کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔
نیول چیف کی کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارکباد
ایڈمرل نوید اشرف نے فاتحین کو مبارکباد دی اور تمام کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا۔
انہوں نے چیمپئن شپ کے انعقاد میں اسپانسرز اور میڈیا کے کردار کی تعریف کی۔ مہمانِ خصوصی نے منتظمین کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔
اختتامی تقریب میں اسپانسرز، گالفرز اور میڈیا سے وابستہ افراد سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔

