Site icon Tashakur News

سانحہ گل پلازہ کیس: ملزم امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی کے سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے ناکام

سٹی کورٹ میں سماعت کے دوران ملزمان تنویر پاستا، رمضان، حذیفہ اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

پولیس نے عدالت میں ملزم امین سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے، تاہم اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

عدالت نے ملزم امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ ساتھ ہی اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔

آئندہ سماعت 3 دسمبر کو ہوگی

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

آئندہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی۔ تنویر پاستا اور دیگر ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں 72 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Exit mobile version